پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ترجمان پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اگر زندہ ہیں تو وہ ان کا ہدف ہوں گے اور بچوں کے قاتل نیتن یاہو کو ہر حال میں ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو “ڈھونڈ کر قتل کرنے” کی کوشش جاری رہے گی۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حملوں کی 52 ویں لہر کے دوران خطے میں تین امریکی فوجی اڈے اور اسرائیل میں متعدد اہداف تباہ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق وہ لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ مسلح تنظیم حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close