فرانس اپنے جہاز آبنائے ہرمز پہنچائے گا یا نہیں؟ درخواست پر فیصلہ سنا دیا

فرانس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑا اب بھی مشرقی بحیرۂ روم میں موجود ہے اور اپنا دفاع کرنے کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے فرانس آبنائے ہرمز میں کوئی جنگی بحری جہاز نہیں بھیجے گا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ جلد از جلد آبنائے ہرمز کو محفوظ اور آزاد بنانے کے لیے اتحادی ممالک سے جنگی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہیں امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ اس اہم آبی گزرگاہ میں جنگی بحری جہاز بھیجیں تاکہ ایران کی جانب سے ممکنہ خطرات کو روکا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ متعدد ممالک اس اہم عالمی تجارتی راستے کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے جنگی جہاز بھیجنے پر غور کر رہے ہیں، جبکہ اس دوران امریکہ اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close