امریکی صدر کے بیان پر پاسداران انقلاب نے بڑا چیلنج کر دیا

ایران کی فوجی تنظیم اسلامی انقلابی گارڈ کور (پاسدارانِ انقلاب) نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا واقعی ایرانی بحریہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتا ہے تو خلیج میں اپنی نیوی بھیج کر ہمت کا مظاہرہ کرے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی بحریہ تباہ ہو چکی ہے، تاہم اگر امریکا کو اپنی طاقت پر یقین ہے تو خلیج میں امریکی بحریہ کو بھیجے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران اس وقت وہ میزائل استعمال کر رہا ہے جو تقریباً دس سال قبل تیار کیے گئے تھے، جبکہ جون 2025 کے بعد تیار ہونے والے جدید میزائل ابھی تک استعمال میں نہیں لائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close