متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد میں بھارت کے 17، پاکستان، نیپال اور فلپائن کے دو، دو شہری جبکہ بنگلہ دیش اور مصر کے ایک ایک شہری شامل ہیں۔
اماراتی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان تین مختلف گروپوں میں کام کر رہے تھے۔
اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ ایک گروپ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنا رہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






