پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے کن ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا؟

ایران نے چینی کرنسی میں خریدے گئے تیل کے ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت داخل ہونے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران محدود تعداد میں ایسے آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے جن کے ذریعے چینی کرنسی میں تیل خریدا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل اور گیس کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے خارگ جزیرے پر حملے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں موجود امریکی ٹھکانے اب جائز اہداف ہیں۔

پاسداران انقلاب نے مزید خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی جہاز بغیر اجازت آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close