کس کی ایک فون کال ایران، اسرائیل جنگ رکوا سکتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

دبئی (پی این آئی) بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سابق سفیر حسین حسن مرزا نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک فون کال اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ رکوا سکتی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں حسین حسن مرزا نے کہا کہ بھارت ایک بڑی طاقت ہے ، نریندر مودی حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں، ایران کیساتھ بھی ان کے قریبی تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایران کے تیل کا بڑا خریدار بھی رہا ہے، اسلیے بھارت اس تنازع میں سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ بھارت خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امارات نے اپنی سر زمین کو ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close