امریکی حکام نے عراق میں اپنے فوجی طیارے کے گرنے کے واقعے میں چار امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں عملے کے 6 ارکان سوار تھے جن میں سے 4 ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو مطلع کرنے کے بعد ان کی شناخت جاری کی جائے گی۔ سینٹ کام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ایران کے حمایت یافتہ ایک عسکریت پسند گروہ نے عراق میں امریکی فوجی طیارے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گروپ کے مطابق اس نے امریکی طیارے کو ‘عراق کی قومی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع’ میں نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی شروع کیے جانے کے بعد سے یہ چوتھا امریکی طیارہ ہے جو تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل یکم مارچ کو تین امریکی F-15 طیارے بھی تباہ ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






