امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے , شمالی کوریا کا اہم بیان آگیا

شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل “خطے میں امن و سلامتی کی بنیادوں کو تباہ کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ کر رہے ہیں” ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات کو “دنیا بھر میں تنقید اور مسترد کیے جانے کے قابل ہیں اور انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا” ۔

شمالی کوریا نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا بھی احترام کرتے ہوئے کہا کہ وہ “ایرانی عوام کے اپنے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق اور انتخاب کا احترام کرتے ہیں” ۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے بحری جہاز “چوئے ہیون” سے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ صدر کم جونگ ان نے اس موقع پر کہا کہ بحری جہاز کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا انتہائی اہم ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “مضبوط اور قابل بھروسہ جوہری جنگی ڈیٹرنٹ کو برقرار رکھنا اور اس میں توسیع کرنا” ایک اہم اسٹریٹجک کام ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close