واشنگٹن: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق خفیہ قومی انٹیلی جنس کونسل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں اپوزیشن کے ملک پر کنٹرول کا کوئی امکان نہیں اور بیرونی حملے فوجی قیادت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ یہ رپورٹ ایران پر حالیہ حملے سے ایک ہفتے پہلے مکمل کی گئی تھی۔
امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے 18 اداروں کے اتفاق رائے پر مبنی اس خفیہ رپورٹ کے مطابق، ایران کا فوجی اور مذہبی نظام قائم شدہ جانشینی کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے موجودہ طاقت کے ڈھانچے کو محفوظ رکھے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی بکھری ہوئی اپوزیشن کا اقتدار سنبھالنا “غیر متوقع” ہے۔
واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی سینئر محقق ہولی ڈیگریس نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ کے آگے سر جھکانا ایرانی قیادت کے نظریات کے خلاف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا مذہبی اور فوجی نظام بیرونی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بجائے متحد ہو کر اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






