چین نے ایران پر ہونے والے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی مخالفت کر دی ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت حاصل نہیں ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک کو اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






