ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے مزید میزائل فائر کیے تو نتائج سنگین ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ترکیہ کی فضائی حدود میں ایک میزائل مار گرایا گیا تھا جس پر ایران سے بات چیت کی گئی اور اسے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فیدان کا کہنا تھا کہ میزائل فائر ہونے کے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔
ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر امریکی وزیر خارجہ سے بھی بات چیت کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ ایران میں خانہ جنگی بھڑکانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






