ابوظبی: مشرق وسطیٰ میں کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات میں تعلیمی اداروں نے طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ وقت سے قبل ہی ایک ہفتے کی اسپرنگ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق ملک بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 9 مارچ سے تعطیلات کا آغاز ہو گا جو 22 مارچ تک جاری رہیں گی۔ اس حوالے سے متعلقہ تعلیمی حکام نے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جامعات بھی اسپرنگ بریک میں شامل ہوں گی، جہاں کلاسز دوبارہ پیر 23 مارچ سے بحال کی جائیں گی۔
خبر رساں ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس بار موسم بہار کی تعطیلات معمول کے شیڈول سے پہلے دی جا رہی ہیں۔
حکام نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران گھروں میں طلبہ کے لیے تعلیمی طور پر سازگار ماحول فراہم کریں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ بچے اپنے اسباق مکمل کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






