ایران میں زلزلے کے جھٹکے

 ایرانی صوبے فارس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایرانی صوبے فارس کے ضلع گیراش میں 4 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ زلزلے کا مرکز گیراش شہر کے شمال مغرب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close