ایران کے صوبہ فارس میں درمیانے درجے کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 4.3 تھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جھٹکے ضلع گیراش اور اس کے گرد و نواح میں محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز گیراش شہر کے شمال مغرب میں تقریباً 10 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ خوش قسمتی سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






