جنگی طیارہ ایف-15 گر کر تباہ

کویت میں ایک امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرنے والا طیارہ امریکی لڑاکا طیارہ تھا اور اسے ممکنہ طور پر مار گرایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کویت میں صبح سے اب تک تین مرتبہ سائرن بجائے گئے ہیں۔ اس سے قبل کویت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک ایرانی ڈرون کو تباہ کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں خلیج کے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران اور امریکی افواج کے درمیان مبینہ جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close