کویت میں متعدد امریکی طیارے تباہ

کویت: کویتی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تعینات متعدد امریکی طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثات میں طیاروں کو نقصان پہنچا تاہم تمام پائلٹس اور عملہ محفوظ رہے۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں سے ایک ایف 15 لڑاکا جیٹ مبینہ طور پر غلط شناخت کے باعث اپنے ہی دفاعی نظام کی کارروائی کا نشانہ بنا۔ تاحال اس حوالے سے امریکی یا کویتی حکام کی جانب سے غلط شناخت کے دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، جبکہ واقعے نے خطے میں سکیورٹی صورتِ حال سے متعلق کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close