مزید دھماکے ، افسوسناک خبر آ گئی

دبئی، دوحہ، منامہ اور اربیل میں مزید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر ان تازہ دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ گزشتہ روز بھی انہی شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

اربیل میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد عرب میڈیا کے مطابق شمالی عراق میں واقع حریر امریکی فوجی اڈے پر زور دار دھماکے ہوئے۔ عراقی کرد مزاحمتی گروپوں نے اربیل میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دبئی میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ دوحہ میں 11 دھماکوں کی آوازیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ منامہ میں بھی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close