ایران کا امریکہ و اسرائیل کو پیغام، سخت ردعمل دینے کا اعلان

ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران سمیت مختلف شہروں پر مبینہ حملوں کے بعد سخت ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائی انتہائی شدید ہوگی۔

ایرانی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے دارالحکومت تہران کے علاوہ اصفہان، تبریز، قم اور کرج میں بھی کیے گئے۔ تہران کے نواحی علاقوں میں میزائل حملوں کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران ایران کی سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور اس بار ردعمل غیر معمولی حد تک سخت ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے خبردار کیا کہ اب ان حملوں کے نتائج پر قابو پانا حملہ آوروں کے اختیار میں نہیں رہا۔

خطے میں اس پیش رفت کے بعد کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری کی نظریں آئندہ ممکنہ اقدامات پر مرکوز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close