ایف 16 سی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

جنوبی کوریا میں جنوبی کورین فضائیہ کا ایک ایف 16 سی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ یونگجو شہر کے قریب پہاڑی سلسلے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا۔

اطلاعات کے مطابق طیارے کا پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ فوری طور پر پائلٹ کے زخمی ہونے یا کسی عام شہری کے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

حادثے کے مقام پر آگ لگنے سے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم حکام کے مطابق آگ کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے اور اسے جلد بجھا دیا جائے گا۔

جنوبی کورین فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے نائب چیف آف اسٹاف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔

خیال رہے کہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ امریکی ساختہ ایف 16 طیارے کا دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے قبل ترک ائیر فورس کا ایک ایف 16 مغربی ترکیہ میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، اس حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت ائیر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے نام سے کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close