ترک فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹ شہید ہوگیا۔
حکام کے مطابق ترک فضائیہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ پیر کی رات دیر گئے ترکی کے شہر بالکیسر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے گرنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی افراد جائے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑے جہاں طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا تھا۔
واقعہ برسا ازمیر ہائی وے کے قریب پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے میں پائلٹ شہید ہوگیا ہے جبکہ طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






