غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک فضائیہ کا جنرل ڈائنامکس ایف-16 فائٹنگ فالکن بدھ کی صبح مغربی ترکیہ میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
ترک وزارتِ دفاع نے بیان میں کہا کہ طیارہ صوبہ بالیکیسر میں واقع 9ویں مین جیٹ بیس سے معمول کی پرواز کے لیے روانہ ہوا، تاہم ٹیک آف کے فوراً بعد اس کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ حکام کے مطابق رابطہ ٹوٹنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے ہائی وے کے نزدیک ملبہ تلاش کر لیا۔ افسوسناک طور پر حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت ایئر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے طور پر کی گئی ہے۔
وزارتِ دفاع نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ صوبے کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






