تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے, وجہ بھی سامنے آ گئی

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں مزید 62 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 71 اعشاریہ 39 ڈالر ہو گئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں 37 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی بیرل قیمت 66 اعشاریہ 21 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ امریکی صدر کے بیانات اور ممکنہ جنگ سے متعلق خبروں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اگر تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو اس کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close