یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق کشتی میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، جن میں سے 20 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے، جبکہ باقی افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ کشتی اس وقت ڈوبی جب امدادی ٹیمیں ان کے قریب پہنچ چکی تھیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق چھوٹی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






