امریکی سفیر کے متنازع بیان پر سعودی عرب کی جانب سے وضاحت طلب

اسرائیل میں امریکی سفیر کے مشرق وسطیٰ سے متعلق متنازع بیان پر سعودی عرب نے امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت طلب کر لی۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مائیک ہکابی کے بیان کی نوعیت اور اس کے محرکات کو واضح کیا جائے، غیر ذمہ دارانہ بیانات عالمی قوانین اور اصولوں کے منافی ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close