عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے کی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے اور اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 4.59 ڈالر اضافے کے بعد 64.19 ڈالر فی بیرل ہو گیا، جبکہ برینٹ کروڈ آئل 2.86 ڈالر مہنگا ہو کر 70.35 ڈالر فی بیرل پہنچ گیا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی اثر ڈال سکتا ہے، جس کے باعث ملکی صارفین کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






