خوفناک زلزلہ ، خوف و ہراس پھیل گیا

جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے شنہوا نے German Research Centre for Geosciences کے حوالے سے بتایا کہ زلزلہ برطانوی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 43 منٹ پر آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز 27.36 درجے شمالی عرض بلد اور 52.60 درجے مشرقی طول بلد پر واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین تقریباً 10 کلومیٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے نسبتاً زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close