عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 933 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 300 روپے اضافے سے 5 لاکھ 16 ہزار 062 روپے ہو گئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 114 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 32 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 046 روپے اور فی دس گرام چاندی 28 روپے اضافے سے 6 ہزار 898 روپے ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






