سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 5020 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند سطح پر آ گئی، ایک تولہ سونا 5300 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونا 4544 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح ایک تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 346 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 8615 روپے ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






