فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

جنوبی کوریا کی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کاؤنٹی گیپیونگ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق AH-1S کوبرا ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں اہلکار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس مقصد کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close