رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ماہ مقدس میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کے حوالے سے اعلان کر دیا گیا ہے۔
دنیا بھر کے مسلمان استقبال رمضان کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس ماہ مقدس میں مسلمان روزے رکھتے اور عبادات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ اس لیے ہر مسلم ملک میں دفتری امور اور کام کے اوقات کار میں نرمی کی جاتی ہے۔
کویت نے بھی ماہ مقدس میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سول سروس کمیشن کے جاری بیان میں سرکاری اداروں میں دوران رمضان کام کے اوقات کار ساڑھے چار گھنٹے ہوں گے۔
اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کو اختیار ہوگا کہ وہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آ کر ساڑھے چار گھنٹے ملازمت کا دورانیہ مکمل کر سکتے ہیں۔
سول سروس کمیشن نے رمضان المبارک میں کام کے مقرر کردہ دورانیے پر تمام سرکاری اداروں میں عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ اٹھارہ فروری جب کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں انیس فروری کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






