چین کی جاب سے ایران کے پُرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت

چین نے ایران کے پرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے بیجنگ میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ چین جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے ایران کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق نائب چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ چین پابندیوں کے نفاذ سے ایران پر دباؤ ڈالنے کی بھی مخالفت کرتا ہے۔

نائب چینی وزیر خارجہ نے ایران جوہری مسئلے کے مناسب حل کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close