تیل سستا ہو گیا، اہم خبر آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی خبروں کے مثبت اثرات عالمی منڈی میں نظر آنے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد کمی ہوئی ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل 2.07 فیصد کمی کے بعد 68.02 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 2.06 فیصد کمی کے ساتھ 63.80 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق خبروں کے بعد مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close