امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اضافی بحری جنگی جہاز بھیج دیا

واشنگٹن کے مطابق امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اضافی بحری جنگی جہاز بھیج دیا ہے۔ یو ایس ایس ڈیلبرٹ ڈی بلیک نامی یہ جنگی جہاز مشرق وسطیٰ کی حدود میں پہنچ چکا ہے، جس کے بعد خطے میں امریکی لڑاکا طیارہ بردار بحری بیڑے سمیت جنگی جہازوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اگلا حملہ کہیں زیادہ شدید ہوگا، اور امریکی بیڑا بھرپور طاقت کے ساتھ پیش قدمی کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بحری بیڑا وینزویلا میں بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا ہے اور اس کی موجودگی ایران کے لیے ایک طاقتور پیغام ہے۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق یہ بیڑا مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی طاقت کو بڑھانے اور ایران کے ممکنہ خطرات کے خلاف چوکسی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس تعیناتی کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا اور ایران کو خبردار کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close