طیارہ تباہ، ہلاکتیں ہو گئیں

بنکاک: تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ مائی میں فوجی تربیتی مشن کے دوران ایک چھوٹا جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رائل تھائی ایئر فورس (RTAF) کے ترجمان چکرت تھمّاویچائی نے بتایا کہ اے ٹی۔6 ٹی ایچ (AT-6TH) طیارہ، جو وِنگ 41 سے وابستہ تھا، تربیتی پرواز پر تھا۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ چیانگ مائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ضلع چوم تھونگ میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے وقت پائلٹ کمبیٹ سرچ اینڈ ریسکیو کی تربیتی مشق انجام دے رہے تھے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ واقعے کے اطراف کسی شہری کے زخمی ہونے یا املاک کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے بتایا کہ ہوا بازی کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی کے ساتھ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔ رائل تھائی ایئر فورس نے جاں بحق پائلٹس کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close