افسوسناک خبر ، طیارہ گر کر تباہ

کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 15 افراد ہلاک

کولمبیا میں 15 افراد سوار ایک چھوٹے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ وینزویلا کی مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر کے مطابق کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رابطہ منقطع ہو گیا، اور بعد ازاں طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

طیارے میں 13 مسافر اور 2 کریو ممبر سوار تھے، جن میں کولمبیا کانگریس کا ایک نمائندہ بھی شامل تھا۔ حکام نے خراب موسمی حالات کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close