امریکہ سے مذاکرات کی درخواست ، ایران کا رد عمل آ گیا

امریکہ سے ’’مذاکرات کی درخواست‘‘ پر ایران کا ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے میں ہے جو مختلف سطح پر مشاورت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اگر امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close