شادی سے انکار، ایچ آر منیجر قتل، لاش کے ٹکڑے ندی میں پھینک دیے

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں شادی سے انکار پر ایک نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو بے دردی سے قتل کیے جانے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم ونے، جو اسی کمپنی میں اکاؤنٹینٹ کے طور پر کام کرتا تھا، نے مبینہ طور پر خاتون کی جانب سے شادی سے انکار پر پہلے جھگڑا کیا اور پھر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اسے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مینکی شرما کا گلا کاٹ کر جان لی، بعد ازاں لاش کو بوری میں بند کر کے ندی میں ٹھکانے لگانے کی کوشش کی۔ ملزم نے مقتولہ کا سر ندی میں بہا دیا جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ دھڑ پل کے قریب رکھی بوری سے برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ونے کو گرفتار کر لیا ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والا چاقو، اسکوٹر اور ملزم کے کپڑے بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close