غریب افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ , پریشان کن خبر آگئی

برطانیہ میں انتہائی غربت میں مبتلا افراد کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ تجزیے کے مطابق برطانیہ میں شدید غربت میں زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ جوزف راؤنٹری فاؤنڈیشن کے مطابق ملک میں تقریباً 68 لاکھ افراد ایسے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، جو مجموعی طور پر غربت میں مبتلا آبادی کا تقریباً نصف بنتے ہیں۔

یہ افراد ایسی انتہائی غربت کا سامنا کر رہے ہیں جہاں ان کی سالانہ آمدن خوراک، توانائی کے بل اور لباس جیسے بنیادی اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی ناکافی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ مجموعی طور پر غربت کی شرح حالیہ برسوں میں تقریباً 21 فیصد پر برقرار رہی ہے، تاہم غربت میں رہنے والے افراد کی زندگی پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو چکی ہے۔

تجزیے کے مطابق کم ترین آمدن والے گھرانے چار سال گزرنے کے باوجود مہنگائی کے بحران سے نکلنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کو بغیر کھانے کے گزارا کرنا پڑ رہا ہے، گھریلو بلوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے اور بقا کے لیے قرض لینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close