امریکا کی ریاست مینے کے شہر بینگور میں ایک نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 8 افراد سوار تھے، تاہم ان کی حالت یا شناخت سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شدید برفانی طوفان کے دوران پیش آیا، جس کے باعث پرواز کو انتہائی خطرناک حالات کا سامنا تھا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم طیارہ گرنے کی حتمی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد ریسکیو ادارے اور متعلقہ حکام جائے حادثہ پر موجود ہیں جبکہ مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






