افغانستان میں شدید بارش اور برفباری نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں چتھیں گرنے اور دیگر حادثات میں 61 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے پروان، وردک، جنوبی قندھار، شمالی جوزجان، فاریاب اور وسطی بامیان سمیت دیگر علاقوں میں بدھ سے جاری بارش اور برفباری کے باعث 450 سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے خطرات کے باعث اہم شاہراہیں اور بین الصوبائی سڑکیں بند ہو گئی ہیں، جبکہ لائیو اسٹاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے افغانستان کے مختلف علاقوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی ہے۔
اسی دوران پاکستان کے خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور برفباری کے دوران حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 7 بچے، ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ 5 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






