بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب میں ریلوے لائن پر دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا گزشتہ رات سرہند ریلوے لائن پر ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مال گاڑی کو نقصان پہنچا۔
دھماکے کے فوراً بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر متاثرہ ریلوے ٹریک پر مال گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریلوے لائن خاص طور پر مال بردار ٹرینوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مال گاڑی لائن سے گزر رہی تھی، تاہم ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کو معمولی نوعیت کا قرار دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






