اسپین میں بارسلونا کے قریب شدید بارش کے دوران ایک دیوار ٹرین کی پٹری پر گر گئی، جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔
ایمرجنسی ٹیموں کے مطابق حادثے میں 37 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ افسوسناک طور پر ٹرین کا ڈرائیور بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اسپین میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والا دوسرا بڑا ٹرین حادثہ ہے؛ چند روز قبل دو ٹرینوں کی ٹکر میں 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






