دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 21 افراد ہلاک

اسپین میں دو ٹرینوں کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تیز رفتار مسافر ٹرین اچانک پٹڑی سے اتر گئی اور مخالف سمت سے آنے والی ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں ٹرینیں الٹ گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرینوں کے تصادم میں اکیس افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے اکیس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری ٹرین میں تقریباً 100 افراد سوار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close