ڈرون حملے، بڑانقصان ہو گیا

روس نے یوکرین پر ڈرون حملے کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ ان حملوں سے یوکرین کے توانائی کے نظام کو بھی مزید نقصان پہنچا ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرینی حکام اور بین الاقوامی ثالث ایک نئے مرحلے کی بات چیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں، جس میں جنگ کے بعد کے منظرنامے پر غور کیا جا رہا ہے۔

صدر زیلنسکی نے روسی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت ہونے والے اس حملے میں 200 سے زائد ڈرونز استعمال کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے سے انسانی بحران پیدا ہوا ہے اور توانائی کے شعبے پر مزید منفی اثرات پڑے ہیں۔

یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس سفارتکاری میں سنجیدہ نظر نہیں آتا، تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close