انا للہ و انا الیہ راجعون ، شاہی خاندان سوگ میں، سعودی شہزادہ وفات پا گئے

سعودی عرب میں ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، دیگر شہزادوں، اعلیٰ حکام اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سعودی عرب میں شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز کا بیرون ملک انتقال ہوا تھا۔ ایوان شاہی نے اس وقت بھی نماز جنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کیے جانے کا اعلان کیا تھا اور متوفی کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close