اروناچل پردیش، بھارت: دوستوں کے ایک گروپ کی سیلا جھیل کی سیر خوفناک واقعے میں بدل گئی جب جھیل کی برف اچانک ٹوٹ گئی۔
کیرالہ سے تعلق رکھنے والے سات سیاحوں میں سے ایک جھیل کے بیچ میں پہنچتے ہی ڈوب گیا، اور اسے بچانے کے لیے دو دیگر سیاح آگے بڑھے، جو خود بھی برف کے نیچے دب گئے۔ پولیس اور آرمی نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ آرمی کے غوطہ خوروں نے ایک سیاح کی لاش نکالی اور ایک کو تشویشناک حالت میں بچایا۔ تاہم ایک سیاح تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ سیلا جھیل توانگ ضلع میں سطح سمندر سے تقریباً 13,700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، جہاں موسم انتہائی سرد اور خطرناک ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






