ایران۔اسرائیل کشیدگی میں نیا موڑ؟ صدر پیوٹن کی نیتن یاہو کو غیرمتوقع ثالثی کی پیشکش

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو ثالثی کی پیشکش کر دی ہے، جسے مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتِ حال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کریملن کے ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کیے۔ نیتن یاہو سے گفتگو کے دوران ایران اور مجموعی طور پر مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے اس موقع پر ایران سے متعلق معاملات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کی، جبکہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لیے روس اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ پیشکش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی اور سفارتی سرگرمیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close