ایران کے سفیر نےاقوام متحدہ سلامتی کونسل کو خط میں کیا لکھا ۔۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ایرانی سفیر نے اقوام متحدہ میں امریکہ پر فوجی مداخلت کے لیے بہانہ سازی کا الزام عائد کر دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر امریکی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے خط میں کہا کہ امریکہ سیاسی عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے اور ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار ہے۔

ایرانی سفیر کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں سے بے گناہ شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے اور پابندیوں، دھمکیوں اور انتشار کو اس مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ایروانی نے کہا کہ امریکہ کا مقصد ایران میں نظامِ حکومت تبدیل کرنا ہے، لیکن یہ منصوبہ پہلے کی طرح دوبارہ ناکام ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close