بھارت کا خلا میں بڑا مشن ناکام

بھارت کا رواں سال خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا پہلا بڑا مشن ناکام ہو گیا۔ بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کے مطابق PSLV-C62 راکٹ کو تیسرے مرحلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں مشن کامیاب نہیں ہو سکا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق PSLV اسپیس فیرنگ راکٹ کو حالیہ برسوں میں متعدد ناکامیوں کا سامنا رہا ہے۔ خاص طور پر 18 مئی 2025 کو PSLV-C61 اور 12 جنوری 2026 کو PSLV-C62 کی لانچنگ ناکام رہی، جس میں قومی سلامتی کے مقاصد کے لیے تیار کردہ مہنگے سیٹلائٹس تباہ ہو گئے۔ یہ ناکامیاں بھارت کے خلا میں قدم بڑھانے کے عزائم کے لیے بڑا دھچکا ہیں اور ملک میں خلائی پروگرام کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close