ٹرمپ نے ایران کو خبردار کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری صورتحال پر گہری نظر رکھنے کا عندیہ دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر وہاں عوام کو نقصان پہنچایا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا اور اب عوام کی جانب سے اس کا جواب مل رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے، بلکہ صورتحال پر کڑی نگرانی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے اور کچھ شہر عوام کی گرفت میں ہیں۔ اسی بیان میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کی مداخلت سے پاکستان اور بھارت سمیت آٹھ جنگیں روکی گئی ہیں، جن میں 8 طیارے گرائے گئے، اور پاکستانی وزیراعظم کے مطابق، اس کارروائی سے تقریباً 10 ملین جانیں بچائی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close